نوجوان حسینہ اپنی زندگی سے ہاتھ کیوں دھو بیٹھی۔۔۔۔وجہ ایسی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

2017 ,فروری 25



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماضی کی معروف ترین سوشل میڈیا ویب سائٹ ’مائی سپیس‘ استعمال کرنے والے کرسٹین ڈولس نامی اس لڑکی سے ضرور واقف ہوں گے۔مائی سپیس پر کرسٹین کی شہرت کا یہ عالم تھا کہ مارچ 2006ءمیں اسے وینٹی فیئر فیچر ’کوئین آف مائی سپیس‘ کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔اب یہ کوئین آف مائی سپیس اپنی ایک بری عادت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق کرسٹین ڈولس کو شراب نوشی کی لت لگی ہوئی تھی جس کی وجہ سے اس کا جگر خراب ہو گیا۔ وہ گزشتہ سال دسمبر سے ہسپتال میں زیرعلاج تھی لیکن گزشتہ دنوں جگر فیل ہو جانے کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق کرسٹین ڈولس نے ’فاربڈن‘ کے نام سے مائی سپیس پر اکاﺅنٹ بنا رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا کے ان ابتدائی دنوں میں 8لاکھ سے زائد لوگ اسے فالو کر رہے تھے جن میں کئی معروف شخصیات بھی شامل تھیں۔ اپنی اس مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کرسٹین نے اپنا ملبوسات کا ایک برانڈ بھی شروع کیا جو اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے پہلے سے موجود معروف برانڈ کا کاروبار تباہ کر دیا۔ کرسٹین کی اس وقت کی منیجر کیتھ روبی کا کہنا تھا کہ ”کرسٹین خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ بے حد ذہین بھی تھی۔“اپنی شہرت کے عروج پر 2006ءمیں کرسٹین نے معروف میگزین ’پلے بوائے‘ کے لیے فوٹوشوٹ بھی کروایا جو بے حد سراہا گیا اور اس کے ایک سال بعد وہ ویڈیو گیم کی آئیکون میں بھی جلوہ گر ہوئی۔ تب سے وہ کیلیفورنیا کے ساحلی شہر ہوٹنگٹن میں رہائش پذیر تھی اور ماڈل، اداکارہ، میک اپ آرٹسٹ اور فیشن ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہی تھی۔لیکن صرف شراب پینے کی عادت نے اسے زندگی سے دور کر دیا۔اتنی کامیابی سمیٹنے کے بعد صرف ایک بری عادت نے اس سے زندگی کی ہر خوشی چھین لی۔

متعلقہ خبریں