منگتے پنجاب حکومت پر بھاری پڑ گئے

2019 ,ستمبر 2



لاہور(شفق رپورٹ): ڈیڑھ ماہ قبل پنجاب حکومت نے ٹریفک رواں رکھنے اور حادثات میں کمی کے لیے چوکوں میں بھکاریوں کے مانگنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جس پر صرف ایک ہی ہفتہ عمل ہوا۔اس کے بعد سے اب تک چوکوں میں کھسروں سمیت مانگنے والوں نے مانگنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔ہسپتالوں کے قریب بھی چوکوں میں عورتیں اور معذور لڑکے اورلڑکیاں علاج کے نام پرمانگتے نظر آتے ہیں۔حالانکہ ہسپتالوں میں مستحق افراد کے لیے الگ سے فنڈ ہوتا ہے ۔مگر ہمارے بھکاری بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔متعلقہ پولیس فقیروں سے بھتہ وصول کر کے ان کو مانگنے کی اجازت دے رہی ہے۔
 

متعلقہ خبریں