مولوی سے پنگا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع جنوری 24, 2022 | 06:41 صبح

ایک مولوی صاحب سے ایک ہزار کا بیلنس غلطی سے ایک صاحب کے نمبر پر چلا گیا ،احساس ہونے پر واپس منگوانے کی ہر کوشش جب ناکام ہو گئی تو مولوی صاحب نے اُسی نمبر پر ایک میسج بھیجا۔ " آپ کو تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت پر مبارکباد دی جاتی ہے ‎‏آپ نے ایک ہزار کا بیلنس قبول کر کے اپنی ممبر شپ کی توثیق کر دی ہے اور آپ کے لئے یہ خبر یقینی طور پر خوشی کا باعث ہوگی کہ آپ کا انتخاب تنظیم کے فدائی وِنگ میں ہو گیا ہے۔ آپ کو ٹریننگ کے لئے جلد ہی آپ کے گھر سے اُٹھا لیا جائے گا " ‎‏تھوڑی دیر بعد ہی مولوی کو د
و ہزار کا بیلنس اس میسج کے ساتھ وصول ہوا کہ " جناب والا! موبائیل چارجر میں لگا ہونے کی وجہ سے کال وصول نہیں کر سکا تھا بہرحال! دو ہزار کا بیلنس وصول کریں نیز مجھے معاف کر دیں ‏میری نہ صرف نظر کمزور ہے بلکہ ایک ٹانگ پولیو کی وجہ سے ناکارہ اور ایک ہاتھ پر فالج کا اثر بھی ہے " مولوی نال پنگا؟؟