بینظیر بھٹو کی برسی کی بڑی تقریب کا پروگرام جاری،بلاول چار بجے گرجیں گے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 26, 2016 | 19:08 شام

لاڑکانہ(مانیٹرنگ) محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی کےحوالےسے پروگرام کوحتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑونےکہاہےکہ محترمہ کی برسی میں پورےملک سےلوگ آئیں گے۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتےہوئےنثارکھوڑونے بتایاکہ گڑھی خدابخش میں جلسہ 1 بجے شروع ہوگا۔پہلے گھنٹے میں مشاعرہ ہوگاجس میں ملک بھر سے شعراءآئیں گے۔نثار کھوڑونےبتایاکہ باقاعدہ جلسہ 2 بجے شروع ہوگا۔ پہلے صوبائی صدور بعد میں سی ای سی کے اراکین خطاب کریں گے۔ 3 بجکر پینتالیس منٹ پرکوچیرمین آصف علی زرداری خطاب کری

ں گے۔4 بجے چیرمین جلسے سے خطاب کریں گے۔  جلسہ 5 بجے تک ختم ہوجائے گا۔انھوں نے انکشاف کیاکہمحترمہ کا قتل عالمی سازش تھی۔اس وقت کی حکومت نے بھی بے حسی کے ساتھ معاملے کو ڈیل کیا۔