اداکاررنگیلا کی 12ویں برسی آج منائی جائےگی

2017 ,مئی 24



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار، گلوکار، فلمساز، ہدایتکار، نغمہ نگار، موسیقار، پینٹر، تقسیم کار اور باڈی بلڈررنگیلاکی 12ویں برسی آج منائی جائےگی ۔رنگیلا کا اصل نام سعید خان تھا جو یکم جنوری 1937ءکوپیداہوئے ۔لاہور میں پینٹنگ آرٹ سے کیرئیر کاآغازکیااورآرٹسٹ آزاد کی شاگردی اختیا ر کی ۔ پہلوانی اور باڈی بلڈنگ میںبھی خود کونمایا ں کیا۔فلمی زندگی کا آغا ز 1958ءمیں ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم ”جٹی“سے کیا ،1969ءمیں فلم ”دیااور طوفا ن“تخلیق کرکے ہدایتکاری کے ساتھ گلوکاری کی سند بھی حاصل کرلی ، 14 فلموں کی ڈائریکشن دی اور کئی فلمیں پروڈیوس بھی کیں۔وہ 24مئی 2005ءکوطویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔ان میں ”رنگیلا ،دل اور دنیا، دو رنگیلے،صبح کاتارا،گنوار،بے گناہ ،اک ووہٹی تن لاڑے ،امانت ،جہیز،سوناچاندی ،نمک حلال، کاکا جی ،راجہ رانی ،صاحب بہادر ،قلی ،کبٹراعاشق ،عورت راج ،میر ی محبت تیر ے حوالے اور خوبصورت شیطان “شامل ہیں ۔بطور اداکار انہوںنے تین سوسے زائد فلموںمیںاپنے فن کے جو ہردکھائے ۔

متعلقہ خبریں