لوک گلوکار الن فقیر کی برسی آج منائی جائےگی

2017 ,جولائی 4



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف لوک گلوکار الن فقیر کی 17 ویں برسی آج منائی جائےگی۔ مرحوم کے اہل خانہ قرآن خوانی کا اہتمام کرینگے۔ الن فقیر 1932ءکو سندھ کے ضلع جامشورو میں پیدا ہوئے اورصوفیانہ کلام گا کر ملک گیر شہرت حاصل کی۔ انہوں اردو اور سندھی میں قومی ترانے بھی گائے۔ ان کی گائیگی کا انداز اس لیے منفرد تھا کہ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعضاءکی شاعری بھی کرتے تھے۔ الن فقیر نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام گانا شروع کیا وہ 20برس تک اسی دربار پر مقیم رہا اور روحانی فیض حاصل کرتا رہا۔وہ 4جولائی 2000ءکواس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

 

متعلقہ خبریں