بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک): عراقی فوج نے موصل میں د اعش کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی جس سے 40 افرا دکی لاشیں ملی ہیں۔فورسزنے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران انکشاف کیا کہ داعشی جنگجوؤں نے درجنوں افراد کو قتل کرکے ایک اجتماعی قبر میں دفن کر رکھا ہے۔ تلاشی کے دوران اجتماعی قبر کا سراغ اس وقت ملا جب فوج کو ایک جگہ شہریوں کے کپڑے، جوتے اور ہڈیاں دکھائی دیں، جب متعلقہ جگہ پر کھدائی کی گئی تو ایک اجتماعی قبر برآمد ہوئی۔ اجتماعی قبر سے نکلنے والی بدبو سے ان
دازہ ہوتا ہے کہ یہ زیادہ پرانی نہیں ہے۔عراقی وزارت داخلہ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے 40 مقامی باشندوں کی لاشوں کا پتا چلا ہے جب کہ فوج کے ایک عہدیدار یحییٰ جمعہ نے بتایا کہ بیشتر لاشیں عراقی فوج اور پولیس اہلکاروں کی ہیں جنہیں اجتماعی طور پر داعشی جنگجوؤں نے موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد یہاں دبا دیا تھا۔