بھورے پن کی بیماری سے آگاہی کا دن آج منایا جائیگا

2017 ,جون 13



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں برص یا بھورے پن کی بیماری سے آگاہی کا دن آج منایا جائیگا۔اس دن کو منائے جانے کا مقصد اس بیماری میں مبتلاء لوگوں کو منفی رویوں سے بچانا اور عام لوگوں میں اس بیماری سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا ہے۔برص یا بھورا پن جینیاتی بیماری ہے جس میں جلد کا رنگ تبدیل ہوجاتا ہے۔ افریقی معاشرے میں اس بیماری میں مبتلا مریضوں کو قتل کرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں‘18دسمبر 2014کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہرسال 13جون کو یہ دن منانے کا اعلان کیا جس کے بنیادی مقصد اس بیماری میں مبتلاء افراد کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں