زندہ ہے بھٹو زندہ ہے: کراچی کی جیلوں میں ذوالفقار علی بھٹو کے انوکھے انداز میں زندہ ہونے کا انکشاف ہو گیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 23, 2017 | 07:10 صبح

کراچی (ویب ڈیسک) سینٹرل جیل کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے قیدی جیالوں سے بھتا وصول کیا جارہاہے ،نہ دینے پر بند وارڈ سمیت دیگر سزاؤں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ،بھتا وصولی کاکام جیل میں قید پیلز پارٹی کادیرنیہ جیالا محمد خان چاچڑ کررہا ہے ۔

 بھتا وصولی کاانکشاف بھی ایک دوسرے جیالے قیدی مشتاق کریم کی اہلیہ نے کیا ، میمونہ مشتاق نے نقد رقم نہ ہونے پربچے فروخت کر کے بھتا اد اکرنے کی پیشکش کردی ۔انہوں نے اعلیٰ قیادت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق 5اپریل کوذوالفقار علی بھٹو کی برسی منانے کااہتمام کیاجارہا ہے جس کے لیے جیل میں قید پیپلز پارٹی کادیرینہ جیالا خان محمد چاچڑ جیل میں قید پیپلز پارٹی کے دوسرے کارکنوں سے 5ہزار روپے بھتا طلب کررہاہے اورنہ دینے کی صورت میں جیل میں اپنے اثر ورسوخ کااستعمال کر کے بند واراڈ سمیت دیگر سزائیں دلوانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔(ش س م۔ ث)