سیاست ایسے بھی ہوتی ہے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع فروری 03, 2022 | 08:26 صبح

بھٹو نے دوران جلسہ خطاب کرتے اچانک مڑ کے دیکھا تو بیٹے کو اپنی کرسی پر بیٹھا پایا۔ بھٹو چیخے: مرتضی، قوم کے بچے زمین پر ہوں اور تم کرسی پر؟ مرتضی اٹھ گیا۔ تالیاں گونجیں۔ جلسہ کامیاب رہا۔ رات کوثر نیازی نے منہ پھلائے مرتضی سے پوچھا تم کیوں کرسی پر بیٹھے؟ جواب ملا: ڈیڈی نے کہا تھا