چار سالہ ننھے بائیکر نے دھوم مچا دی

2017 ,جولائی 15



کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) ننھا امریکی جیڈن بائیک کا دیوانہ ہے۔ اس نے ایک سال کی عمر میں ہی چھوٹی موٹر بائیک چلانا شروع کر دی تھی۔ ننھا بائیکر گھر میں بھی موٹرسائیکل کھلونوں سے کھیلتا ہے اور اب تک مختلف مقابلوں میں شرکت کر چکا ہے۔ جیڈن کے والدین اس کے شوق میں بھرپور مدد کرتے ہیں اور اس کے پاس کئی ننھی بائیکس ہیں۔ ننھے بائیکر کا چھوٹا بھائی بھی بائیکس میں دلچسپی رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں