چاچا جی : اگرمیری یہ چند باتیں مان لو تونواز حکومت کا خاتمہ یقینی ہے،عمران خان کو بھتیجے نے انتہائی کار آمد مشورہ دے ڈالا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع نومبر 21, 2016 | 05:14 صبح

لاہور (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول زرداری کا کہناہے کہ چاچا عمران کے لیے دعاہی کرسکتا ہوں، پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب نہیں کرسکتیں،عوام اور سیاسی جماعتیں 4مطالبات پر ہماراساتھ دیں،حساب لے کر دم لیں گے، چودھری نثار علی خان نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں ناکام ہو چکے ہیں ان کا بھی جمہوری احتساب چاہتے ہیں، سرحدوں پر بچے شہید ہورہے ہیں لیکن ملک کا کوئی وزیرخارجہ نہیں جو اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھاسکے۔اتوار کو داتادبار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفت

گو اور ایک ٹوئیٹ پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا کہ پاناما بل کی منظوری کے بغیر عدالتیں شریف برادران کا احتساب نہیں کر سکتیں ‘عوام اور سیاسی جماعتیں حکومت سے 4 مطالبات منوانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں‘شریف برادارن احتساب سے بھاگ رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی ان سے بہر صورت پاناما لیکس کا حساب لیکر ہی دم لے گی،انہوں نے کہا کہ اچھا ہوگا حکومت ہمارے مطالبات کو مان لے ورنہ 27دسمبر کے بعد پورے ملک میں ایک ہی نعرہ ہوگا ’’گونو ازگو ‘‘ ۔پیپلزپارٹی کے چیئر مین نے کہا کہ عدالت عظمیٰ سے پانامالیکس کی تحقیقات ہمارا مطالبہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں بلاول نے کہا کہ ابھی تک سینیٹر اسحاق ڈار سمیت کسی نے ہمارا کوئی مطالبہ تسلیم نہیں کیا۔عمران سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہناتھا کہ ’’چاچا عمران خان ‘‘کے لیے میں دعا ہی کر تاہوں ۔ اپنے ٹوئیٹربیان میں بھی چیئرمین پی پی کا کہنا ہے کہ حکومت کو27دسمبر کی ڈیڈلائن دی ہے اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر حکومت کے خلاف بھرپور مہم چلائی جائے گی،انہوں عوام سے اپیل کہ پانامابل منظور ہوئے بغیر شریف برادران کا احتساب ممکن نہیں اس کے لیے عوام اور سیاسی جماعتوں کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا