اب رادھا ناچے گی ،خود اعلان کردیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 06, 2016 | 13:45 شام

لاہور (مانیٹرنگ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 6 ماہ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم الیکشن سے پہلے 3 مہینے ” گونواز گو“ کریں گے اور 3 مہینے الیکشن کیمپین چلائیں گے۔ انہوں نے ”گو نواز گو“ کے نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے اپنے 4 مطالبات منوانے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ 27 دسمبر کے بعد لاہور میں آکر رہوں گا اور اگر شریفوں نے ہماری بات نہ مانی تو ہم انہیں ہنستے ہوئے اور ناچتے ہوئے باہر نکالیں گے۔


بلاول ہاؤس م

یں وسطی پنجاب کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سے پہلے 3 مہینے ” گونواز گو“ کریں گے اور 3 مہینے الیکشن کیمپین چلائیں گے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے چار مطالبات کیلئے کمیٹی بنا و¿ں گا جو یہ مطالبات لے کر آگے بڑھے گی اور اگر ن لیگ نے 27 دسمبر تک اس کمیٹی کی باتیں نہ مانیں تو ہم ہنستے ہوئے اور ناچتے ہوئے آپ کو نکالیں گے اور آپ روتے ہوئے جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کے بعد میں لاہور میں ہی رہوں گا اور میری پوری سیاست کا محور بلاول ہاؤس ہوگا جس کے بعد شریف دیکھیں گے کہ بھٹو کے نعرے لگیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ملک میں جمہوریت لے کر آئے لیکن پنجاب میں ابھی تک ضیا کی آمریت چل رہی ہے ہم نے شریفوں کو سمجھانا ہے کہ یہ آپ کی آخری باری ہے اور ہم نے آپ کا منہ مزید نہیں دیکھنا اگر عوام ساتھ دیں تو ہم میاں نواز شریف کو خدا حافظ کہہ دیں گے اور اس کے بعد وہ جیل میںہوں گے یا سعودی عرب ، اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن یہ بات طے ہے کہ اب کوئی شریف ملک پر حکومت نہیں کرسکتا۔

انہوں نے ” گو نواز گو“ کے نعرے لگواتے ہوئے کہا کہ ہر بچے پر 1 لاکھ 20 ہزار قرض ہے لیکن تخت رائیونڈ کی شاہ خرچیاں ختم ہی نہیں ہورہیں، ہماری زراعت ختم ہورہی ہے،مزدور بے روزگار ہورہے ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھی عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں ہورہا ۔ انہوںنے لوڈشیڈنگ کے نام پر الیکشن لڑا تھا لیکن اب بجلی کی قیمت دوگنا ہوگئی ہے لوہے سے میٹرو بنانے والوں کے دور میں ہسپتالوں میں نہ دوا ہے، نہ بستر ہے اور اگر ڈاکٹر ہیں تو وہ بھی ہڑتال پر ہیں۔ رائیونڈ کی حکومت میں عورتوں اور اقلیتوں پر بے انتہا ظلم ہو رہا ہے لیکن ریاست نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شریفوں کی خارجہ پالیسی نے ہمیں دنیا میں تنہا کردیا ، کرپشن کے سب سے بڑے سکینڈل نے وزیر اعظم کو دبوچ رکھا ہے۔دنیا میں جہاں بھی کسی پر یہ الزام لگا اس کا احتساب ہوا لیکن ہمارا وزیر اعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے ہم جمہوری احتساب چاہتے ہیں۔ اگر تخت رائیونڈ والے میرے چار مطالبات نہیں مانتے تو 27 دسمبر کو ہم لانگ مارچ کا اعلان ہوگا اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔