بی بی کے بیٹے نے ملک گیر لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 07, 2016 | 05:15 صبح

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے27دسمبر تک4مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر لانگ مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیامیں پانامہ میں نام آنیوالے وزراء اعظم کا احتساب ہوا ہے مگرہمارا وزیر اعظم قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے‘ 27دسمبر کے بعد بلاول ہاؤس لاہور سے ہی سیاست ہوگی ‘ہم 3 مہینے گونوازگو کا نعرہ لگائیں گے اور اگلے تین ماہ انتخابی مہم چلائیں گے۔

 وہ بلاول ہاؤس میں پارٹی کے یوم تاسیس کی 6روز ا

ختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ،سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، آصفہ بھٹو،بختاور بھٹو،فر یال تالپور،سینیٹر اعتزاز احسن ،شیری رحمن ،ندیم افضل چن ،سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف سمیت پیپلزپارٹی کے مر کزی صوبائی قائدین شر یک ہوئے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میں یوم تاسیس کے اس پر وگرام کو کامیاب بنانے پر تمام صوبوں کے کارکنوں کا شکر یہ ادا کر تاہوں ،جیالوں نے شوباز شر یفوں اور ناکام شر یفوں کو دیکھا دیا ہے کہ پیپلزپارٹی زندہ ہیں اور میری سوچ میں ہیں کہ ہم تین مہینے گونوازگو کا نعرہ لگائیں گے اور 3ماہ میں ہم انتخابی الیکشن جیت کر حکومت بنائیں میں شہید ذوالفقار بھٹو کا نواسا اور بی بی شہید کا بیٹا یہاں سیاست کر نے نہیں جمہو ری قبضہ کر نے کیلئے آیا ہے اگر تخت لاہور والے ہمارے مطالبات نہیں مانگیں گے 27دسمبر کے بعد لانگ مارچ ہو گا اور میاں صاحب کو سن بھی لینا چاہیے کہ بلو چستان ‘سندھ یا کسی اور جگہ سے نہیں تخت لاہور سے گو نواز گو کا نعرہ اٹھ رہا ہے ۔