معروف اداکارہ ماں بن گئیں، تصاویر دیکھئیں اس خبر میں

2017 ,اکتوبر 26



ممبئی (مانیٹرنگ رپورٹ) بولی وڈ اداکارہ آسن تھوتمکل کے گھر پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔ آسن اور راہول کے قریبی دوست بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے ان دونوں کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بچی کی پہلی تصویر بھی شیئر کی۔ اداکارہ آسن کی بیٹی کی پیدائش پر اکشے کمار نے پیغام دیا کہ یہ ایسی خوشی ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں، آسن اور راہول کو بیٹی کی پیدائش مبارک ہو۔ اکشے سے قبل راہول نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس خبر کا اعلان کیا تھا۔ آسن اور راہول کی شادی گزشتہ سال جنوری میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں