گلوکار بلال سعید کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں پٹائی

2016 ,دسمبر 18



لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ): معروف سنگر بلال سعید رقم خوردبرد کے کیس میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیش ہوئے ، واپسی پر عدالت کے باہر نامعلوم افراد نے ان کی پٹائی کردی ۔موسیقی کی دھنیں بکھیرنے والے نوجوان گلوکار بلال سعید پر مقامی عدالت کے باہر نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا ۔ بلال سعید کے ساتھیوں نے حملہ آور کی دھلائی کر دی ۔وکلاء نے بھی وہاں آکر معاملہ رفع دفع کرایا ۔ بلال سعید خوردبرد کے مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار خاتون نے الزام لگایا کہ گلوکار نے اس کی بیٹی کے ساتھ مل کر آٹھ کروڑ روپے چوری کئے ،عدالت نے گلوکار کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ خبریں