چینی ڈریگن بوٹ ٹیم کا طویل فاصلے تک کشتی چلانے کا ریکارڈ

2017 ,مئی 31



 بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک): چین کی ایک ڈریگن بوٹ ٹیم نے طویل فاصلے تک کشتی چلانے کا گنیز ریکارڈ بنا ڈالا ، صوبہ گوانگ ژی کے شہر ووژو میں ٹیم رینہے نے ایک گھنٹے میں 13 ہزار 518 میٹر فاصلہ طے کیا ۔ بائیس ارکان پر مشتمل ٹیم نے اٹھارہ اعشاریہ تین میٹر لمبی اور ایک اعشاریہ دو میٹر چوڑی ڈریگن بوٹ ٹیم دریائے ژنجیانگ میں چلائی ، گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈز نے یہ ریکارڈ درج کر لیا ہے ، اس سے پہلے ایک انٹرنیشنل ٹیم نے دس ہزار میٹر فاصلہ طے کر کے ریکارڈ بنایا تھا ۔

متعلقہ خبریں