گاﺅں کے قریب جنگل میں پڑی نوجوان لڑکی کی لاش، گاﺅں والوں نے دیکھی تو ہر طرف خوف پھیل گیا

2017 ,مئی 30



بیجنگ (مانیٹرنگ یسک)چین کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک گاﺅں کے باسیوں میں اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب لوگوں نے قریبی جنگل میں ایک لڑکی کی برہنہ لاش پڑی دیکھی۔ وا یوو نامی گاﺅں کے لوگ اس منظر سے اتنے خوفزدہ ہوئے کہ کسی نے لاش کے قریب جانے کی ہمت نہ کی۔ معاملے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے پولیس کو فون کر دیا گیا اور کچھ ہی دیر بعد پولیس موقع پر پہنچ چکی تھی، لیکن جونہی اہلکاروں نے لاش کے قریب جا کر اس کا معائنہ کیا تو شرم سے ان کے چہرے لال ہو گئے۔ گاﺅں والے اس بات پر حیران تھے لیکن جب حقیقت پتہ چلی تو وہ بھی بہت شرمندہ ہوئے۔ 
پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ یہ دراصل کسی لڑکی کی لاش نہیں بلکہ ایک جنسی گڑیا تھی جسے کوئی شیطان صفت شخص اپنی ہوس پوری کرنے کیلئے جنگل میں لایا اور پھر وہی پھینک کر چلا گیا تھا ۔ حقیقت معلوم ہونے پر گاﺅں والوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوا کہ یہ شیطانی حرکت کس نے کی تھی۔ پولیس بھی اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ 

متعلقہ خبریں