کتاب

2022 ,جنوری 1



کتاب اپنے وسیع تر معنوں میں وہ تحریر یا عبارت ہے جو کسی شکل میں محفوظ کی گئی ہو۔ عموماً کہا جاتا ہے کہ کتاب سے اچھا دوست نہیں ہوتا۔ کیونکہ کتاب ایک ایسا سمندر ہے جس میں علم کا خزانہ چھپا ہوتا ہے۔ اس خزانے کو پانے کے لیے قاری کو کتاب کے سمندر میں غوطہ زن ہونا پڑتا ہے۔ لیکن جب علم کا خزانہ ہاتھ آ جائے تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے۔ مطالعہ کتب کے ذریعے انسان کی نہ صرف اخلاقی تربیت ہوتی ہے بلکہ وہ معاشرے کی اونچ نیچ کو سمجھنے کے قابل ہو جاتا ہے اور احسن طریقے سے معاشرے میں زندگی گزار سکتا ہے۔ اس لیے دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لیے کتاب کو دوست بنانے سے اچھا کچھ نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ خبریں