Novel: A Friend from other Galasxy

2023 ,جنوری 3



(تبصرہ نگار: تہذین طاہر)

No description available.

مصنفہ : تسنیم جعفری

May be an image of 4 people and people standing
بچوں کی معروف لکھاری اور ادیبہ تسنیم جعفری صاحبہ کسی تعارف کی محتاج نہیں۔اب تک جتنا آپ کے لیے لکھا جا چکا ہے بہت کم ہے کیونکہ آپ کی قابلیت کے مطابق آپ کے لیے الفاظ کا چناؤ کرنا مشکل ہے۔ آپ ایک لکھاری کی حیثیت سے ہی نہیں بلکہ شخصیت کے لحاظ سے بھی قابلِ احترام، قابلِ تعریف اور خراجِ تحسین پیش کیے جانے کے لائق ہیں۔آپ نہ صرف ایک مصنفہ ہیں بلکہ ایک ٹیچر بھی ہیں۔ آپ صرف اپنی کہانیوں کے ذریعے ہی نہیں بلکہ عملی طور پر بھی بچوں کی بہتر تربیت کی کوشش میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہی ہیں۔
بچے کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور آگے چل کر انہی بچوں نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کرنا ہوتا ہے۔ بچوں کی تربیت کا ایک بڑا حصہ ہمارے لکھے جانے والے مواد پر مشتمل ہوتا ہے۔ وہ مواد نصاب کی صورت میں بچوں کو سکولوں میں پڑھایا جاتا ہے اورساتھ ہی ساتھ کہانیوں کی کتابوں کی صورت میں بھی ہر جگہ موجود ہے۔بچوں کے لیے لکھنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ آج کے دور میں دیکھا جائے تو بچوں کے لیے لکھنے والے بہترین لکھاریوں کی فہرست بہت چھوٹی ہے۔اس فہرست میں تسنیم جعفری صاحبہ کا شماران کے لیے اور ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔
آپ نہ صرف اردو میں بچوں کے لیے لکھتی ہیں بلکہ انگریزی میں بھی بچوں کو دلچسپ کہانیوں سے لطف اندوز کر رہی ہیں۔
آپ سائنس فکشن لکھنے والی وہ مصنفہ ہیں جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں پر عبوررکھتی ہیں۔ بچوں کو سائنسی تجربات کے ذریعے معلومات فراہم کرنے میں آپ کا کوئی ثانی نہیں۔ حال ہی میں آپ کوبچوں کی بہترین مصنفہ پر یو بی ایل لٹریری ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ آپ کی اب تک کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔
زیر نظرکتاب کی بات کی جائے تو.... آپ کا بچوں کے لیے سائنس فکشن پرانگریزی میں لکھا جانے والے ناول”A Friend from other Galasxy“ بہترین ناول ہے۔ناول لکھتے ہوئے محترمہ نے خاص طور پر کوشش کی ہے کہ ایسے لفظوں کا استعمال کیا جائے جو عموماً بچے روزمرہ کہیں نہ کہیں استعمال کرتے ہیں۔ناول کو 13اسباق پر مشتمل کیا گیا ہے تاکہ بچوں کو پڑھنے میں آسانی رہے۔ ناول کی مناسبت سے کتاب میں تصویریں بھی شامل کی گئی ہیں جو ناول کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث ہیں۔تسنیم جعفری صاحبہ کا کہنا ہے کہ آج کے بچے دوسرے ملکوں میں بننے والے سائنسی کارٹون ، اینی میٹڈ فلمیں اورتجربات پر مشتمل فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس لیے ہمیں بچوں کے لیے اپنا سائنس فکشن لکھنے کی ضرورت ہے جوبچوں میں دلچسپی پیدا کر سکے۔اور بے شک ایسا ہی ہے ۔ بچے نئے نئے تجربات کرنا پسند کرتے ہیں ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کوپڑھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ سائنسی مواد فراہم کیا جائے۔ جس کے لیے تسنیم جعفری صاحبہ اپنی سی کوشش کر کے بچوں کوکہانیوں کی صوررت میں بہتر سے بہتر سائنسی معلومات فراہم کررہی ہیں۔ جو واقعی تعریف کے قابل ہے۔
”A Friend from other Galasxy“بچوں کے لیے لکھے جانے والا مختصر سا ناول ہے جو پریس فار پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔ناول کی انتہائی مناسب قیمت صرف 400/-روپے ہے۔ہر بچے کو یہ ناول نہ صرف پڑھنا چاہیے بلکہ اپنے دوستوں کو بھی تحفتاً پیش کرنا چاہیے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے اس ای میل پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔info@pressforpeace.org.uk۔
 آخر میں دعا ہے کہ محترمہ کا قلم اسی طرح نسلِ نو کی تربیت کا کام سر انجام دیتا رہے اور آپ بچوں کو سائنس پر مشتمل مزے مزے کہانیاں لکھ کر لطف اندوز کرتی رہیں۔ مختصراً،اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔
(تبصرہ نگار: تہذین طاہر)
٭....٭....٭

متعلقہ خبریں