لڑکا اور لڑکی کی زندگیوں کے ایسے واقعات جس نے ان کے ہوش اڑا دیے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) شریک حیات سے بے وفائی کرنے والے مردوخواتین بسااوقات اپنی ہی کسی غلطی کی وجہ سے پکڑے جاتے ہیں اور پھر عمر بھر کی رسوائی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔ ڈیلی میل نے ایسے ہی کچھ مردوخواتین کے پیغامات اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیے ہیں جو دراصل وہ اپنے آشنا یا محبوبہ کو کرنا چاہتے تھے لیکن غلطی سے ان کے شوہر یا بیوی کی طرف چلے گئے اور ان کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
ایک ایسی ہی خاتون اپنے آشنا کو پیغام بھیجتی ہے کہ ”میں حاملہ ہو گئی ہوں۔“ جواب آتا ہے کہ ”سچ! میں بہت خوش ہوں۔ مجھے بھی کافی عرصے سے خواہش تھی کہ میں باپ بنوں۔“ اگلے پیغام میں خاتون لکھتی ہے کہ ”ہاں، لیکن میں خوفزدہ ہوں کہ یہ بات اپنے شوہر کو کیسے بتاﺅں۔ تم ہی کوئی مشورہ دو کہ اب میں کیا کروں۔“ اس پیغام کا ادھر سے جو جواب آتا ہے وہ خاتون کے اوسان خطا کر دیتا ہے۔ جواب آتا ہے کہ ”کیا بکواس کر رہی ہو؟ یہ میں ہوں، تمہارا شوہر۔ تم میرے بھائی کے ساتھ سوتی رہی ہو؟“
اگلی چیٹنگ میں ایک شوہر اپنی بیوی کو کام پر چھوڑنے کے بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجتا ہے لیکن غلطی سے وہ اپنی بیوی کو بھیج دیتا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ ”ہائے بے بی، اس کتیا کو ابھی کام پر چھوڑا ہے۔ اب تمہیں ملنے میں اور انتظار نہیں کر سکتا۔“ جواب میں اس کی بیگم کہتی ہے کہ ”ہائے ہنی! تم ابھی مجھے کام پر چھوڑ کر گئے ہو۔“ شوہر بوکھلا کر لکھا ہے کہ ”اوہ، سوری، پیغام غلط شخص کے پاس چلا گیا۔“ بیگم جواب میں لکھتی ہے کہ ”یہ کیا بکواس ہے۔ میرا خیال ہے کہ اب بہت ہو چکا۔ میں کام سے نکل رہی ہوں اور گھر جا کر تمہارا سامان باہر پھینک رہی ہوںا ور تالے تبدیل کر رہی ہوں۔ میں اب تمہاری شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی۔ دھوکے باز۔“
اس سے اگلی چیٹنگ میں ایک لڑکا اپنی محبوبہ کو میسیج کرتا ہے کہ ”کیا کر رہی ہو؟“ لڑکی جواب دیتی ہے ”کچھ نہیں، بہت تھک گئی ہوں اور سونے جا رہی ہوں۔ تم کیا کر رہے ہو؟“ لڑکا جواب دیتا ہے کہ ”میں کلب میں کھڑا ہوں، بالکل تمہارے پیچھے۔“ اس کے بعد شرمندگی ہوتی ہے اور یہ لڑکی ہوتی ہے۔ایسے ہی ایک محبوبہ نے اپنے بوائے فرینڈ کو پیغام بھیجا جس میں اس نے لکھا کہ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔ لیکن بوائے فرینڈ یہ پیغام پڑھتے ہی غصے سے بپھر گیا اور اسے جواب میں گالی لکھ کر بھیج دی۔ تبھی لڑکی کو غلطی کا احساس ہوا کہ اس نے پیغام میں اپنے بوائے فرینڈ کے نام کی بجائے کسی اور شخص کا نام لکھ دیا تھا۔ احساس ہوتے ہی اس نے سارا مدعا موبائل فون کے آٹوکوریکٹ فیچر پر ڈال دیا اور کہا کہ میں نے تو تمہارا ہی نام لکھا تھا لیکن آٹوکوریکٹ فیچر نے بدل دیا۔ اس پر بوائے فرینڈ کا غصہ رفو ہو گیا اور اس نے بھی جواب میں اظہار محبت کر ڈالا۔ جس پر لڑکی نے سکھ کا سانس لیا۔۔