انجلینا جولی سے طلاق کے بعد بریڈ پٹ بہت زیادہ شراب پینے لگے

2017 ,مئی 5



نیو یارک (مانیٹرنگ رپورٹ) ہالی وڈ اداکار بریڈ پٹ نے کہا کہ انجلینا جولی سے طلاق کے بعد وہ جذباتی طور پر اتنی بری طرح ٹوٹ گئے تھے کہ انہیں علاج کروانا پڑا۔ بریڈ پٹ نے اعتراف کیا کہ وہ علیحدگی کے بعد بہت زیادہ شراب پینے لگے تھے لیکن اب انہوں نے شراب چھوڑ دی ہے، سٹائل میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے پہلی بار انجلینا جولی سے اپنی علیحدگی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا ذہنی علاج کروانا شروع کر دیا ہے۔ میں اب بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ جولی سے الگ ہونے کے بعد میں باقی لوگوں سے بالکل کٹ گیا تھا، لیکن اب جذبات پر بہتر طریقے سے قابو کر سکتا ہوں۔ دونوں 2004سے ساتھ رہ رہے تھے اور 2014ءمیں انہوں نے شادی ختم کردی۔ بریڈ پٹ نے بتایا کہ اینجلینا سے الگ ہونے کے بعد انہوں نے مصروف رہنے کے لئے آرٹ کا سہارا لینا شروع کر دیا اور مٹی ،پلاسٹر، ربڑ اور لکڑی کی پینٹنگ بنانے لگے ہیں۔ بریڈ پٹ کے مطابق فلمیں اب ان کے لئے زیادہ اہم نہیں رہیں، وہ کہتے ہیں کہ باپ بننے کے بعد انہوں نے فلموں پر توجہ دینا ویسے ہی کم کر دیا تھا۔
 

متعلقہ خبریں