دُلہا شادی سے انکار کرکے روپوش مگر دُلہن بھی مایوس نہ رہی
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 01, 2017 | 12:48 شام
شیخوپورہ (مانیٹرنگ) ”جوڑے آسمانوں پہ بنتے ہیں“ دلہن سرخ جوڑے میں ملبوس دولہا کا انتظار کرتی رہی مگر دولہا بارات کی روانگی سے چند گھنٹے قبل شادی سے انکار کرکے روپوش ہوگیا، بتایا جاتا ہے کہ قلعہ کالروالا کے نواحی گاﺅں گڑھی کے رہائشی اجمل کی منگنی کامونکی کے نواحی گاﺅں میں ہوئی، لڑکی والوں نے شادی سے قبل جہیز کا سامان بھی بھیج دیا۔ گزشتہ روز عین شادی والے دن اجمل نے شادی سے انکار کر دیا اور خود روپوش ہوگیا جب لڑکی والوں کو اس بات کا علم ہوا تو ان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ بعدازاں لڑکی والوں نے اجمل کے محلہ دار علی جس نے باراتی کے طور پر شادی میں شرکت کرنی تھی اسکے والد منیر احمد نے لڑکی والوں کو پریشان دیکھ کر اپنے بیٹے علی کو دولہا بنا کر لے گیا اور دلہن کو علی کے ساتھ رخصت کردیا گیا۔