کت اور کاتک

2017 ,اکتوبر 9



کاتک کی دلہن گاؤں کی کچی سڑک کے کنارے آوارہ کتوں کا اک گروہ نا جانے کہاں سے آ گیا تھا ۔گاؤں کی طرف جانے اور آنے والا ہر آدمی راہ بیٹھے ان کتوں سے دامن بچا کر گزرنے کی کوشش کرتا ، تاہم پھر بھی ان کے بھونکنے کی آوازیں کبھی کبھار سنائی دینے لگتی تھیں۔ اگرکوئی ان راہ بیٹھے کتوں کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کرتا تو اپنی جگہ سے دور بھاگنے کے ساتھ ساتھ وہ بھونکنے بھی لگتے ۔ ’’ جو بھونکتے ہیں وہ کاٹتے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ‘‘ ایک راہ گیر نے اپنے ساتھ جاتے دوسرے راہ گیر کو اس وقت کہا جب اس نے مٹی کا ایک ڈھیلا اٹھا کر کتوں کو مارا اور وہ دور جا کر بھونکنے لگے تھے ۔ راہ گیر باتیں کرتے آگے نکل گئے توآوارہ کتوں نے دوبارہ اپنی پوزیشن سنبھال لی اور تھکے ہوئے مزدور کی طرح پاؤں پھیلا کر بیٹھ گئے ۔ کاتک کا مہینہ شروع ہو چکا تھا ،گاؤں کے ارد گرد دھان کے کھیتوں میں سبز قالین تا حد نگاہ بچھا ہوا تھا ۔کہیں کہیں دھان کے جوان ہوتے پودوں پر سفید سٹے بھی نکل آئے تھے ۔کاتک کا مہینہ ہر دو چند خصوصیات کی وجہ سے مشہور ہے دن کو تیز دھوپ اور رات کو میٹھی ٹھنڈک ،شائد اسی وجہ سے یہ کتوں کا پسندیدہ موسم بھی ہے ۔ نمبر دار کا ڈیرہ گاؤں کے عین درمیان میں تھا ۔ڈیرے کے سامنے چوراہا تھا جہاں سے گاؤں کی چاروں سمت راستے نکلتے تھے ۔ چوراہے کے بیچوں بیچ بوہڑ کا درخت اپنی داستان خود بتا رہا تھا ۔ برآمدہ نما نمبر دار کا ڈیرہ جس پر گاجنی رنگ کیا گیا تھا ۔ برآمدہ کے عقب میں کمرے تھے جو مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے استعمال ہوتے تھے ۔کمروں کے اوپر ایک چوبارہ تھا۔ جس پر جانے کیلئے سیڑھیاں برآمدہ میں ہو کر اوپر جاتی تھیں ۔ چوبارہ کے متعلق مشہور تھا کہ اس میں ایک انگریز افسر نے جاتے ہوئے رات کے وقت قیام کیا تھا ۔چونکہ اس وقت پورے گاؤں میں یہی ایک مکان پختہ تھا ۔ انگریز افسر نے گاؤں کی نمبر داری کا فرمان جاتے ہوئے صاحب خانہ کے نام لکھ دیا ۔ تب سے اب تک ہر چھوٹے بڑے کو لوگ نمبر دار ہی کہہ کر پکارتے تھے۔ دن کے وقت برآمدے میں موہڑے اور چارپائیاں بچھا کر پنجائت لگائی جاتی اور شام ڈھلتے ہی برآمدہ کے سامنے کھلی فضا میں نیفا پانی کا تروکا لگا کر چار پائیاں اور موہڑے بچھادیتا ۔جہاں رات کو نمبر دار پنجائت لگاتا ۔ اس وقت بھی نیفا پانی کا تروکا لگا رہا تھا ۔ نیفا گاؤں کا کامہ تھا ،جدی پشتی کامہ ،اس کا باپ، دا دا اور پردادا بھی نمبر داروں کے ہاں کام کرتے تھے اور نمبر داروں کے ہاں سے ہی ان کی روٹی روزی کا سامان ہوتا تھا ۔ نمبر دار نیفے کو دانے ،چاول مونجی کے علاوہ کپڑا لتا بھی لے دیتے تھے اسے لیئے اسے کوئی اور کام کرنے کی ضرورت ہی کبھی محسوس نہ ہوئی تھی ۔ سارا دن ڈیرے میں رہنا اور ہر آنے والے کی آؤ بھگت کرنا نیفے کی خاص ذمہ داری تھی ۔ نمبر دار ڈیرے میں نہ ہوتا نیفا تب بھی وہاں موجود رہتا۔ نیفا اگرچہ ڈیرے کا کامہ تھا مگر ہر وقت ڈیرے پر موجود رہنے کی وجہ سے لوگ اسے بھی نیفا نمبر دار کہنے لگے تھے ۔ جس کا اس نے کبھی برا نہ مانا تھا ۔ موہڑے پر بیٹھا نمبر دار سامنے رکھے حقے کے سوٹے لگا رہا تھا اور نیفا نمبر دار کے پیچھے کھڑا کندھے دبا رہا تھا ۔ سامنے بیٹھے نمبر دار کے چند منظور نظر اس کی ہاں میں ہاں ملا رہے تھے ۔ نمبر دار کتوں کا رسیا تھا اس نے اپنی تسکین کیلئے ڈیرے میں ہی اعلیٰ نسل کے کتے پال رکھے تھے ۔ جنہیں وہ ارد گرد کے چکوک میں ہونے والے میلوں ٹھیلوں کے دوران ہونے والے مقابلہ جات میں لڑایا کرتا تھا ۔ ان کتوں کی دیکھ بھال بھی نیفا ہی کیا کرتا تھا ۔ کچی سڑک پر بیٹھے کتوں کے بھونکنے کی آوازیں ڈیرے میں آ رہی تھیں ۔ رد عمل میں ڈیرے کے کونے میں بندھے کتے بھی بھونکنے لگے تھے ۔ جب تک ڈیرے میں کتے بھونکتے رہے گفتگو کا محور بھی کتے ہی رہے ۔ کسی نے ان کی نسل کی بات کی تو کسی نے ان کی پرورش کے گر بتائے ۔ وہاں موجود کسی نے نمبر دار کی توجہ آوارہ کتوں کی طرف دلائی تو نمبر دار نے حقے کا سوٹا لگاتے ہوئے کہا ’’ جب کاتک ختم ہو جائے گا تو یہ کتے بھی چلے جائیں گے ‘‘گاؤں کے باہر آوارہ کتے بھونک رہے تھے ۔فرنگی نمبر دار کی محبوب کتیا کا نام تھا ۔وہ اس کا ہر طرح سے خیال رکھتا ۔ اس کا کہنا تھا فرنگی نے ہر میدان جیتا ہے اس لیئے اسے وہ پیاری ہے۔وہ کھونٹے پر بندھی زور لگا رہی تھی ۔پنجوں سے مٹی کھرچتے ہوئے اس نے زمین میں گڑھا سا بنا دیا تھا ۔ایک ایک کر کے ڈیرے میں بیٹھے لوگ جانے لگے ۔ نمبر دار موہڑے سے اٹھا اور فرنگی کو گود میں لے کر اسے سہلانے لگا۔ گاؤں کے باہر گاہے بگاہے کتوں کے بھونکنے کی آوازیں آ رہی تھیں ۔’’ نیفے ۔۔۔۔۔۔ فرنگی کو ڈیرے کے پچھواڑے ،کمرے میں باندھ دے ۔۔۔۔۔۔۔مجھے لگتا ہے فرنگی کت پر ہے اور گاؤں کے باہر آوارہ کتے آن بیٹھے ہیں، میں اس کیلئے اعلیٰ نسل کے کتے کا بندو بست کرتا ہوں ‘‘ رات آلانی منجی پر لیٹے نیفے کا دماغ کت اور کاتک میں الجھا تھا ۔ اس نے آج ہی کئی کتوں کو ایک کتیا کے پیچھے بھاگتے دیکھا تھا ۔ جب نمبر دار نے اسے کسی کام سے دوسرے گاؤں بھیجا تھا ۔ کچی سڑک سے گزرتے اس کے دل میں کئی طرح کے خیال آئے تھے ۔ ایک دن نمبردار کے ڈیرے پر پنجائت تھی وہ حسب عادت نمبر دار کے کندھے دبا رہا تھا ،سامنے زمین پر نیلو پتھلا مارے بیٹھی تھی ،بھرا اور باپ اس کی جان کے در پر تھے ۔نیلو جھاڑیوں میں منہ کالا کرتے پکڑی گئی تھی ،بھرا نے کلہاڑی کے وار سے جان لینا چاہی مگر بچ نکلی باپ اسے نمبر دار کے پاس لے آیا، تاکہ کالک دھل جائے ۔ کھہ کھانے کے بعد کوئی بھی غیرت مند مرد نیلو سے نکاح کرنے کو تیار نہ تھا اگرچہ وہ اچھی خاصی منہ متھے والی عورت تھی ’’ نیفے ۔۔۔۔۔ آج شام تیرا نیلو سے نکاح ہے ‘‘ نیفے میں بھلا کہاں جرات تھی جو نمبر دار کے سامنے انکار کرتا ۔ انکار کرتا بھی کیسے ؟ ا س کی تو جیسے قسمت پڑیا نکل آئی تھی ایک روپے کی خرید یں اور سو روپیہ انعام نکل آئے ۔ گوری چٹی نیلو ،کوجھے کوہڑے نیفے کے سوتے بھاگ جگانے والی تھی ۔یہ بات اس نے کئی بار سوچی تھی کہ بھاگ اس کے جاگے ہیں یا کھہ کھاتی نیلو کے ،جس کی پورے گاؤں میں جگ ہنسائی

متعلقہ خبریں