شیشے کا پل تو بنا لیا لیکن گزرتے ہوئے جان نکل رہی ہے

2018 ,جنوری 15



چین میں شیشے سے بنا دنیا کا خطرناک ترین پل‘ویسے تو 21 ویں صدی میں بہت سے ملکوں نے اپنی آزادی کے بعد بہت جلدی ترقی کی ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ چین نے1945 میں آزادی حاصل کی اور دیکھتے ہی دیکھتے اتنی ترقی کر لی کہ آج کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں کام نہ ہو رہا ہو۔شمالی چین کے پہاڑوں میں موجود ایک وادی کے اوپر سے گزرنے کے لئے شیشے کا ایک خطرناک پل بنایا گیا ہے۔ اتنی بلندی پر تعمیر کیا گیا یہ پل نیچے وادی سے دیکھنے پر کسی بادل کی طرح نظر آتا ہے۔ باہمت افراد جو کچھ عجیب اور دلچسپ کام اپنی زندگیوں میں کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں‘ وہ تو اسے آسانی سے پار کر لیتے ہیں جبکہ کمزور دل حضرات تو ڈر کے مارے بیہوش ہی ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں