برطانوی ڈاکٹروں نے نواز شریف کو چیک اپ کیلئے بلا لیا۔۔۔ تفصیلات جانئے اس خبر میں

2019 ,اکتوبر 27



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) نواز شریف کا سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے تاہم ان کی صحت سنبھل نہیں سکی جس کیلئے صدر ن لیگ شہبازشریف نے نوازشریف کی تمام میڈیکل رپورٹس برطانوی ڈاکٹرز کو بھجوائی، رپورٹس پر برطانوی ڈاکٹرز کا جواب موصول ہوا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونا انتہائی خطرناک علامت ہے، مریض کو فوری چیک اپ کیلئے یہاں لایا جائے۔
غیر ملکی طبی ماہرین نے پاکستان سے بھجوائی رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد نواز شریف کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا۔ رپورٹس کے مطابق دل کے دورے کے بعد امراض قلب کے دو ماہر ڈاکٹروں کو بھی نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے مختلف ٹیسٹوں کی رپورٹس تین روز قبل بیرون ملک نامور معالجین کو بھجوائی تھیں جن کا گزشتہ روز فون اور ای میل کے ذریعے جواب موصول ہوگیا ہے۔ لندن کے ڈاکٹروں نے رپورٹس دیکھ کر کہا ہے کہ نواز شریف کی حالت خاصی تشویشناک ہے۔ پلیٹ لیٹس کا اس طرح کم ہونا انتہائی خطرناک علامت ہے اس لئے جتنی جلدی ممکن ہو سکے مریض کو چیک اپ کے لیے لایا جائے۔
ڈاکٹروں کے مطابق دل کا دورہ معمولی تھا اورنواز شریف کے دل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجہ سے ان کی انجیو گرافی کرنا بھی ممکن نہیں تاہم انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں