گلوبٹ کا بھائی بھی ’گلو ‘ نکلا،پولیس کے سامنے ایسی حرکت کے دیکھنے والے بھی دم بخود رہ گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع جنوری 30, 2017 | 11:55 صبح
لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)ذرائع کے مطابق لیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں دینے کے الزام پر پولیس نے گلو بٹ کے ہم شکل بھائی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث گلو بٹ کے بھائی کو پولیس اہلکار گرفتار کرنے پہنچے تو اس نے انہیں دیکھ کربھی بڑھکیں لگانا شروع کر دیں اور معطل کرانے کی دھمکیاں دیتا رہا جس کے بعد اسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ملزم نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر نعرے لگائے کہ ”میرا تعلق پاکستان مسلم لیگ نواز سے ہے سب کو دیکھ لوں گا “۔