سونے سے سجے مہنگے ترین کیک کی قیمت صرف27ہزار ڈالر

2017 ,جولائی 16



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): یوں تو آپ نے ماہر شیفس کے تیار کردہ منفرد اشکال کے مزیدار کیک دیکھے ہی ہوں گے لیکن جناب دبئی میں مشہور ہالی ووڈ فلم گیم آف تھرونز کے دیوانوں کیلئے فلم کے کردار کا سونے سے سجا مہنگا ترین کیک تیار کرلیا گیا ہے جسکی قیمت صرف27ہزار ڈالر ہے۔جی ہاں، دبئی کی ایک بیکری کے ماہر شیفس نے مل کر گیم آف تھرونز کے فلمی کردار ٹائرین لینسٹر کی شکل کا ہو بہو کیک تیار کیا ہے جس کا وزن 32کلو ہے جبکہ 4فٹ اونچے اس کیک کو28گرام سونے سے سجایا گیا ہے۔تو جناب اگر آپ بھی گیم آف تھرونز کے دیوانے ہیں تو اپنی جیب بھاری کریں اور کیک آرڈر کرکے مزیدار کیک سے لطف اُٹھائیں۔

متعلقہ خبریں