بھوتوں کے ڈیرے

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 09, 2016 | 20:03 شام

کیلیفورنیا (شفک ڈیسک) امریکہ میں بھوتوں نے ڈیرے ڈال لیے۔ لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکہ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہو گئی جب افواہ پھیل گئی کہ یہاں پر بھوت گھس آئے ہیں۔ یہ افواہ بلاوجہ بھی نہیں تھی۔ کچھ بچوں کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے لگا جیسے ان کے پیچھے بھوت پڑے ہیں۔ بھوتوں کے اس ڈرامے کا ڈراپ سین اس وقت ہوا جب پولیس نے ان بھوتوں کو گرفتار کر لیا۔ خیال رہے کہ امریکی ریاست مشی گن اور کیلیفورنیا کے شہر روز ول میں بھوت بن کر بچوں کو ڈرانے والی دو لڑکیوں ک
و پولیس نے دھر لیا ہے۔ اٹھارہ سال کی جیمی اور ایلنڈرا نے گزشتہ روز چودہ سال کی دو لڑکیوں کا پیچھا کیا اور انہیں بھوت بن کر خوب ڈرایا۔ روز ول کے پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ مذاق نہیں۔ اس اقدام سے بچے خوف میں مبتلا تھے جبکہ والدین پریشان تھے۔