لگژری کار نے 270ڈگری بیرل رول کا ریکارڈ توڑ دیا

2017 ,جولائی 15



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): لگژری آٹو موبائل کمپنی ’جیگوار ‘ نے270 ڈگری بیرل رول کا ریکارڈ توڑ دیا۔کار کی تعارفی تقریب کے موقع پراسٹنٹ ڈائیور ٹیری گرانٹ نے خطرناک کرتب دکھاکر اپنا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔

لندن کے ایکس سیل(ExCel) میں ہونے والے گاڑی کے پریمیئر کے دوران خطرناک بیرل رول راجر مور کی شاہکار فلم ’’ دی مین ود دی گولڈن گن ‘‘ کے ایک منظر سے متاثر ہوکر کیا گیا تھا۔

تقریب میں موجود سیکڑوں شرکاءزمین سے 15اعشاریہ 3میٹر بلندی پر 270ڈگری کراس اسکریو بیرل رول دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے اور ڈرائیور کی کمال مہارت اور کار کی پرفارمنس کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔

’’ایکس سیل‘‘لندن کے چند وینوز میں سے ایک ہے جہاں ایسے خطرناک اسٹنٹ کے لئے درکار 160میٹر رن اپ کی گنجائش موجود ہے۔

متعلقہ خبریں