شہداء پشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کا نیا انداز

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 16, 2016 | 16:19 شام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک):شہدائے پشاور کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آج لاہور کی کوپیرا آرٹ گیلری میں کارڈز کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔اس نمائش کا اہتمام نوائے وقت گروپ کی جانب سے شائع ہونے والے ماہنامہ”پھول“نے کیا۔پاکستان کے بہت سے سکولوں اور بچوں نے اس میں دل کھول کر حصہ لیا۔بچوں کی محنت قابلِ دید تھی۔ان بچوں کا شہدائے پشاور کو سلام پیش کرنے کا جذبہ سب سے الگ تھا۔جس کو سراہیے بغیر نہیں رہا جا سکتا۔