چین میں ایک رحم دل شخص اب تک 300 لوگوں کو اپنی جان لینے سے بچاچکا ہے۔
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع نومبر 24, 2016 | 20:39 شام

یجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک): چین کے شہر نینجِنگ میں دریا پر بنا ایک پُل ہمیشہ سے ہی مایوس لوگوں کی خودکشی کا ایک مقام بنا رہا ہے۔ اسی جگہ خود اس چین سی نامی شخص نے اپنی زندگی ختم کرنے کی ٹھانی تو ایک بوڑھے شخص نے اپنی باتوں سے اس کی ہمت بڑھائی اور زندگی ختم کرنےسے باز رکھا۔ اس کے بعد خود چین سی نے اسے اپنا مشن بنالیا۔چین سی 2003 سے اب تک چھٹی کے روز اس پل پر آتا ہے اور گھنٹوں یہاں گھوم کر لوگوں کو دیکھتا رہتا ہے جہاں اسے خودکشی کرنے والے افراد الگ سے نظر آجاتے ہیں او
لیکن کچھ لوگ اسے گالیاں دینے اور تشدد سے بھی باز نہیں آتے اور خود چین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کردیتے ہیں لیکن باہمت چین انہیں خودکشی سے بچانے کی آخری دم تک کوشش کرتے رہتے ہیں۔ تاہم زندگی دوبارہ ملنے والے لوگ چین کے شکرگزار ہیں۔چین سی باز آنے والے مریضوں کو اپنے دوست کے گھر لے جاتا ہے اور وہاں انہیں کئی روز تک رکھ کر خوش رکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ چین سی ان لوگوں کی مالی مشکلات دور کرنے کے لیے انہیں قرض بھی دیتا ہے۔ اب چین سی کو نینجنگ کا فرشتہ کہا جاتا ہہے اور 13 برس میں اب تک 300 افراد کی جان بچاچکا ہے لیکن 50 افراد چین کے قریب پہنچنے سے قبل ہی ڈوب کر ہلاک ہوگئے اور بہت کوشش کے باوجود بھی انہیں روکا نہ جاسکا۔