خبر دار: سمارٹ فونز استعمال کرنے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر،
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اپریل 09, 2017 | 21:41 شام
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ اینڈرائیڈ سمارٹ فون استعمال کررہے ہیں تو خبردار ہوجائیں کیونکہ ایک ایسا ’مالویر‘سامنے آگیا ہے جو آپ کے موبائل کیمرے، مائیکروفون تک رسائی حاصل کرنے کے ساتھ آپ کے میسجز، ای میلز، برواؤز ہسٹری اور کانٹیکٹ لسٹ تک دیکھ سکتا ہے۔ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ اسے اب تک کا سب سے خطرناک مالویرقرار دیا جارا ہے جبکہ گوگل کے تحقیق کاروں نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیاہے کہ یہ تاریخ کا سب سے خطرناک مالویر ہے جو نہ صرف آپ کی تمام چیزیں چراسکتا ہے بلکہ پکڑے جانے کی صورت میں اپنے آپ کو ان انسٹال بھی کرسکتا ہے۔کریسور کے نام سے جانا جانے والا یہ جاسوسی کا مال ویرپیگاسوسکی اگلی شکل ہے ۔یونانی تاریخ میں کریسور ، پروں والے گھوڑے پیگاسوس کا بھائی تھا۔ماہرین کا خیال ہے کہ اسے بنانے کے پیچھے این ایس او گروپ کا ہاتھ ہے جو کہ اسرائیلی خفیہ کمپنی تھی جسے بعد میں ایک امریکی کمپنی فرانسسکو پارٹنرز مینیجمنٹ نے 2010ء میں خرید لیا تھا۔اس گروپ نے 2016ء کے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے کے لئے حکومت کی مدد کررہے ہیں ۔ لیکن اس طرح سب کا ڈیٹا اکٹھا کرنا۔۔۔ بہت سے لوگوں کے لیے پیشانی کی باعث بنا ہے۔