2017 ,دسمبر 19
کارٹون کریکٹر ڈمبو ایک ننھا سا ہاتھی ہے جس کے کان غیر معمولی طور پر بہت بڑے ہیں، اور اسی وجہ سے کارٹون فلم میں اس کے ساتھی اسے ڈمبو کہہ کر پکارتے ہیں۔
کارٹون میں دکھایا جاتا ہے کہ ڈمبو کے ان بڑے کانوں کی وجہ سے ایک حادثہ ہوجاتا ہے جس میں اس کے خاندان کے کئی ہاتھی زخمی ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد ڈمبو کو زبردستی سرکس کا حصہ بنا دیا جاتا ہے جہاں وہ خطرناک کرتب دکھا کر حاضرین کو محفوظ کرتا ہے۔پھر ایک دن اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ بظاہر اسے بدنما بنانے والی یہ خامی یعنی بڑے کان اسے اڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ بس یہیں سے ڈمبو کی زندگی بدل جاتی ہے۔
اب ذرا اس ہاتھی کو دیکھیں، جو بالکل کارٹون ڈمبو جیسا دکھائی دیتا ہے۔ البتہ اس کے بڑے کان اسے اڑانے کی صلاحیت ہرگز نہیں رکھتے۔
باورچی بننے کے خواشمند ایک چوہے کی کہانی پر مبنی فلم ریٹاٹوئی میں ایک لڑکے لنگنی کو دکھایا گیا ہے جو ہر وقت کسی نہ کسی مشکل میں پھنس جاتا ہے۔
ذرا اس لڑکے کا ہم شکل دیکھیں۔
فلم مانسٹر انک خوفناک صورتوں والی عفریت کی کہانی ہے جس میں ایک بچی بو اپنے گھر سے بھاگ کر اتفاقاً ایک مانسٹر جیمز سلون سے جا ملتی ہے۔ دونوں کے درمیان گہری دوستی کا رشتہ قائم ہوجاتا ہے۔
اس پیاری سی بچی بو کی ہم شکل دیکھیں۔
دا سمپسنز کارٹون میں سمپسنز فیملی کا پڑوسی نیڈ فلینڈر کا حقیقی زندگی میں ہم شکل دیکھیں۔
یقیناً یہ شخص اپنے جیسے کارٹون کردار کو دیکھ کر نہایت خوش ہوتا ہوگا۔
فلم شرک کا مرکزی کردار شرک سبز رنگ کا ایک موٹا تازہ دیو ہے جو نہایت غصیلا بھی ہوتا ہے، تاہم بعد میں اس کی زندگی تبدیل ہونے لگتی ہے۔
شرک کا حقیقی دنیا میں بھی ایک ہم شکل موجود ہے جو کوئی عام انسان نہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر فرنچ اینجل ہے۔
دراصل فرنچ شرک سے مشابہ یوں دکھائی دیتا تھا کہ فرنچ ایکرومگلی نامی ایک نایاب مرض کا شکار تھا جس میں جسم کے غدود غیر معمولی حد تک نشونما پاجاتے ہیں اور انسان کا جسم پھول کر بدہیئت ہوجاتا ہے۔اس بیماری کے باوجود فرنچ نے ہمت نہیں ہاری اور ریسلنگ کے شعبے میں اپنا منفرد مقام بنایا۔
اینی میٹڈ فلم اپ کے مرکزی کردار ایک بوڑھا شخص کارل اور ایک چھوٹا سا لڑکا رسل ہے۔
حیرت انگیز طور پر حقیقی زندگی میں بھی ان سے مشابہت رکھنے والے افراد موجود ہیں۔
اپنےبچپن میں مشہور کارٹون سیزیر اسکوبی ڈو تو سب ہی نے دیکھی ہوگی۔ اس میں ایک بھورے رنگ کا کتا اپنے مالک شیگی کے ساتھ ہر وقت موجود رہتا ہے۔
اب ذرا حقیقی زندگی کا اسکوبی ڈو دیکھیں۔