ہالی وڈ: شوبز کی دنیا سے ایک انتہائی افسوسناک خبر آگئی، معروف اداکارہ اپنی ہونہار بیٹی کی وفات کے اگلے ہی روز چل بسیں

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 29, 2016 | 08:57 صبح

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ڈیبی رینالڈز اپنی بیٹی کی موت کے ایک دن بعد ہی انتقال کر گئیں۔ بتایا گیا ہے کہ اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد گزشتہ رات انہیں لاس اینجلس کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ انتقال کر گئیں۔

 اپنے کیریئر کے دوران آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کی جانے والی رینالڈز کی عمر چوراسی برس تھی۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ رینالڈز اپنی بیٹی کیری فشر کے ساتھ ہی رہن

ا چاہتی تھیں۔ کیری فشر بھی ایک انتہائی کامیاب اداکارہ اور مصنفہ رہی تھیں۔