سول جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل کی سزا کیخلاف کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

2019 ,مئی 28



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) لاہورہائیکورٹ نے سول جج کو کرسی مار کر زخمی کرنے والے وکیل کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں سول جج کوکرسی مارکرزخمی کرنے والے وکیل کی سزا کیخلاف اپیل پرسماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس انوارالحق پنوں نے سماعت کی ،سماعت کے دوران وکلا کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھی، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وکیل کو 18 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

متعلقہ خبریں