تبلیغی جماعت کے قافلے کے آگے چلنے والی یہ بلی کون ہے؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

2017 ,نومبر 20



اسلام آباد (مانیـٹرنگ ڈیسک): اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی آزمائش کرتا رہتا ہے۔ انبیائے کرام علیہ السلام ہوں یا اللہ کے دیگر نیک بندے اللہ اپنے بندوں کو آزمانے کیلئے ان پر آزمائشوں کے در کھولتا رہتا ہے اور پھر ان آزمائشوں سے ایمان اور سلامتی کے ساتھ نکلنے کے راستے بھی دکھاتا ہے۔وہ اپنے بندوں کی رہنمائی اور مدد کیلئے آسمان سے فرشتے بھی اتار دیتا ہے، مخلوق کو ان کا تابع و مددگار بنا دیتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقع تبلیغی جماعت کے کچھ افراد کے ساتھ پیش آیاجب وہ تبلیغ کے سلسلے میں منزل پر پہنچنے کیلئے پیدل سفر کر رہے تھے ۔ اس دوران وہ راستہ بھٹک جاتے ۔راستہ بھٹکتے ہی تبلیغی جماعت کے ارکان اللہ سے رجوع کرتے ۔ اسی دوران ایک بلی نمودار ہوتی اور ان کی رہنمائی شروع کر دیتی۔ زیر نظر تصویر میں بھی آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ بلی تبلیغی جماعت کے ارکان کی رہنمائی کرتی ہوئی آگے آگے چل رہی ہے اور ان کو صحیح راستے پر لئے چل رہی ہے۔ بلی کی رہنمائی میں بالآخر یہ تبلیغی جماعت کا قافلہ منزل تک پہنچ گیا۔

متعلقہ خبریں