نواز شریف کی جگہ میں وزیر اعظم بن سکتا تھا اگر۔۔۔۔۔ آخر کار چوہدری نثار کے دل کی بات زبان پر آگئی

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 24, 2016 | 13:44 شام

 


اسلام آباد ( مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ان پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا الزام بالکل بوگس ہے ، 45 سالہ سیاست میں بڑے مواقع آئے کہ وہ وزیراعظم بن سکتے تھے۔


تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے، مجھ پر وزیراعظم بننے کی خواہش کا الزام بالکل بوگس ہے، 45 سالہ سیاست میں بڑے مواقع آئے کہ وزیراعظم بن جاوں اگر میں چاہتا تو بن سک

تا تھا۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت کی کمزوری کی وجہ سے کچھ مسائل اب بھی ہیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور سیکورٹی کے مسائل ہیں۔ بہتری لانے کیلئے کوششیں کرتا رہتا ہوں، اسلحہ لائسنس کے اجراءکی پالیسی چند روز میں آ جائے گی۔