پاکستان کو ایٹمی ملک بنانیوالے شہر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی، 7 افراد جاں بحق

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع دسمبر 17, 2016 | 06:36 صبح

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چاغی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق اور 10زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ ہفتہ کی علی الصبح آر سی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جہاں مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ بس اور ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں پرویز، لکھمیر اور ملک شاہ کی شناخت ہو سکی جبکہ جھلسنے کی وجہ سے 4 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔ چار زخمیوں سعید احمد، شبیر احمد، نعمت اللہ اور محمد غفار کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا ہے اور ابتدائی طور پر حادثہ کی وجہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کو قرار دیا جارہا ہے تاہم حکام حادثے سے متعلق تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔