برطانیہ سے پہلی ’’سلک روڈ‘‘ ٹرین چین کیلئے روانہ

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اپریل 11, 2017 | 06:57 صبح

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ سے پہلی مال بردار ٹرین نے ’’سلک روڈ‘‘ تجارتی روٹ کے ذریعے چین کے لئے اپنے طویل سفر کا آغاز کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی ’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق 32 مال بردار کنٹینرز پر مشتمل ٹرین نے وسیع لندن گیٹ وے کنٹینر بندرگاہ سے اپنے سفر کا آغاز کیا جو وسکی، سافٹ ڈرنکس اور بچوں کی مصنوعات لے کر چین کے شمالی ساحل پپوو پہنچے گی۔ یہ ٹرین 12 ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کرکے 18 روز بعد چین پہنچے گی جس پر دونوں ممالک کے پرچم بھی لگائے گئے ہیں جبکہ برطانیہ کو بریگزٹ کے بعد چین سے تجارت بڑھانا چاہئے۔