چیئرمین ایف بی آر نے بیرون ممالک بھیجی گئی رقم سے متعلق حقیقت بیان کردی

2019 ,اکتوبر 4



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) چیئرمین ایف بی آر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہے گزشتہ 20 سال میں پاکستان سے سالانہ 6 ارب ڈالر بیرون ملک گئے، تاہم بیرون ملک بھیجے گئے سرمائے کو واپس پاکستان لانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایف بی آر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان سے ماضی میں پیسہ باہر گیا، لوگوں نے بیرون ملک محفوظ ٹھکانے بنائے ہے لیکن بیرون ملک بھیجی گئی رقم واپس پاکستان نہیں لائی جاسکتی، ایف بی آر کے چئیرمین زبر زیدی کہتے ہیں کہ پاکستان میں اب لوگ منی لانڈرنگ، اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی پر بات کر رہے ہیں لیکن ماضی میں اس موضوع پر بات نہیں کی جاتی تھی، دنیا میں ایسے نظام بنائے گئے کہ بیرون ملک پیسہ پارک کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں