سولو فلائٹ لینے والوں نے اپوزیشن کو ناکام بنایا :چانڈیو

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 05, 2016 | 12:28 شام

لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران کے مشترکہ اجلاس میں عدم شرکت کے فیصلے پر برہی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہو تو سیاست کو علیحدہ کر دینا چاہئے، عمران خان جو کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے لیکن اپوزیشن کو ناکام سولو فلائٹ لینے والوں نے بنایا۔ایک انٹرویو میں سندھ کے وزیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ بھٹو کی اقوام متحدہ میں تقاریر سے ملک کی عزت بڑھی، ملکی سلامتی کا مسئلہ ہو تو سیاست کو علیحدہ کر دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا ک
ہ عمران خان جو کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے لیکن اپوزیشن کو ناکام سولو فلائٹ لینے والوں نے بنایا۔مولا بخش چانڈیو نے مزید کہا کہ عمران خان نے رائے ونڈ مارچ پر بھی اعتماد میں نہیں لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کے دوست نہیں لیکن حالات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اسٹیج پر نامناسب الفاظ استعمال کئے، عمران نے بھی اپوزیشن جماعتوں کو گالیاں دیں۔مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی قیادت گملوں میں نہیں اگائی جاتی، قوم کے مزاج کے مطابق ہوتی ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کو مفاہمت کا رول اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔