حکمران دیانتدار ہوں تو اس کا ملک اور عوام کو کیا فائدہ ہوتا ہے؟ 80 سالہ بزرگ خاتون کی یہ خبر پڑھ کر آپ بھی جان جائیں گے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع مارچ 24, 2017 | 15:59 شام
قاہرہ(ویب ڈیسک )مصر کی ایک معمر خاتون نے اپنی تمام جائیداد پوری زندگی کی جمع پونجی اور اور طلائی زیورات حکومت کو عطیہ کر کے ایثار اور قربانی کے ساتھ ساتھ اپنے حکمرانوں پر اعتماد کی منفرد مثال قائم کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق مخیرہ مصری خاتون سبیلہ علی احمد عجیزہ نے گذشتہ روز قاہرہ میں ایوان صدر میں صدر مملکت عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ سبیلہ نے اپنی جائیداد حکومت کو وقف کرنے کا اعلان مصر میں خواتین کے قومی دن کے موقع پر کیا۔ الدقھلیہ گورنری سے تعلق رکھنے والی سبیلہ علی کی جائیداد دو لاکھ مصری پاؤنڈ اور طلائی زیورات وقف کیے ہیں۔اپنی جائیداد حکومت کو عطیہ کرنے والی خاتون کا ایوان صدر میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر السیسی سے بھی ملاقات کی۔ صدر سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ صدر السیسی اور مصری حکومت نے سبیلہ علی عجیزہ کے اقدام کے اقدام کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔