پاکستان نے نیوکلیئر میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 28, 2016 | 13:27 شام

اسلام آباد(مانیترنگ):وزیر اعظم نے چشمہ نیوکلیئر پاور پراجیکٹ تھری کا افتتاح کردیا،منصوبے کی تکمیل سے صنعتی اور کمرشل شعبے کی بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی.پلانٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔پاور پلانٹ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن اور چائنہ نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن کے تعاون سے بنائے گئے جس سے تین سو چالیس میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔مذکورہ پلانٹ چشمہ ون اور چشمہ ٹو کے بعد یہ تیسرا پراجیکٹ ہے اس کے علاوہ چشمہ نیو
کلیئر پاور پلانٹ فور کا افتتاح دوہزار سترہ میں کیا جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کے ٹو اور کے تھری کا قیام 2030 تک عمل میں لایا جائے گا۔ جس سے 8800میگا واٹ بجلی 2030 تک نیشنل گرڈ کو فراہم کی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ تمام نیوکلیئر پاور پراجیکٹس پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی فارسیف گارڈ سے پاس کرائے گئے ہیں