قمر جاوید باجوہ کی پسندیدہ چیز کیا ہے جس پر وہ کسی کو بھی فوقیت نہیں دیتے؟ آرمی چیف نے خود ہی بڑا اعلان کر دیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع مارچ 30, 2017 | 20:34 شام

راولپنڈی(مانیٹرنگ رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کسی بھی فرد یا ادارے سے بڑھ کر ہے، پہلے ملک اور بعد میں افراد اور ادارے ہیں ، مادر وطن پر کسی کو کوئی فوقیت نہیں دیں گے۔ بلوچ رجمنٹ سے میرا خصوصی قلبی رشتہ ہے کیوں کہ میرے والد بھی اسی رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔

آئی ایس پی آر سے جاری پریس ریلیزکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایبٹ آباد می بلوچ رجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسروں اور نوجوانوں سے ملاقات کی، آرمی چیف نے یادگار شہدا ئ پر پھول بھی چڑھائے اور مادر وطن کی سلامتی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پاکستان آرمی کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹ میںاپنی آمد کو اپنی لئے خوشی اور فخر کا باعث گردانا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رجمنٹ میں میرے لئے آنا باعث فخر ہے کیوں کہ میرے والد بھی اسی رجمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔اس موقع پر آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاک فوج قومی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ملکی سالمیت سے بڑھ کر کوئی فرد یا ادارہ ہمیں عزیز نہیں ہے۔بلوچ رجمنٹ سینٹر آمد پر لیفٹینٹ جنرل ندیم رضانے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عبد اللہ بھی موجود تھے۔