چلی کا انوکھا سوئمنگ پول

2017 ,جولائی 5



سان تیاگو (مانیترنگ ڈیسک) چلی میں موجود ایک سوئمنگ پول کو دنیا کا دوسرا طویل ترین سوئمنگ پول ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔ یہ سوئمنگ پول ایک نجی جزیرے ’’ سان الفانسو ‘‘میں بنایا گیا ہے ۔

اس سوئمنگ پول میں نہ صرف تیراکی کی جاتی ہے بلکہ بعض اوقات کشتیاں بھی چلتی دکھائی دیتی ہیں ۔ اس سوئمنگ پول کو اسی کمپنی نے تعمیر کیا ہے جس نے مصر میں دنیا کا سب سے بڑا سوئمنگ پول بنایا ہے ۔

شرم الشیخ میں واقع سوئمنگ پول 30 ایکڑ پر محیط ہے جبکہ دوسری جانب چلی کا یہ سوئمنگ پول 20 ایکڑ پر پھیلا اور 1 ہزار 13 میٹر طویل ہے ۔ پول میں 250 ملین لٹرپانی موجود ہے جس کی گہرائی 11 فٹ سے بھی زائد ہے ۔

اس پول میں آنے والا پانی بحیرہ اوقیانوس سے لیا جاتا ہے اور اسے صاف اور فلٹر کرنے کے بعد پول میں ڈالا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں