ایسا نسخہ بیماریوں سے پیچھا چھوٹ جائے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 24, 2016 | 19:52 شام
شکاگو (شفق ڈیسک) بادام کھانے سے انسانی جسم کو خطرناک بیماریوں سے بچاؤ میں مدد ملتی ہے۔ امریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ بیالیس گرام بادام کھانے سے پیٹ اور ٹانگوں کی چربی تیزی سے کم ہوتی ہے اور میٹا بولک سنڈروم سے نجات ملتی ہے۔ میٹا بولک سنڈروم ذیا بیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور دل کی بیماری کا باعث بنتا ہے، یعنی بادام ہمیں ان تمام خطرناک بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ بادام میں کیلشیم افراط سے ہوتا ہے، جو ہڈیوں کی صحت کیلئے ضروری ہے، یہ لوہے سے بھی بھر پور ہوتا ہے جو ہیمو گلوبن کی ترکیب میں مدد گار ہوتا ہے، اسے انیمیا کے علاج میں مفید بناتا ہے۔ بادام وٹامن ای کا ایک ذریعہ ہے، یہ تیزابیت دفع کرتا اور امراض قلب کا خطرہ کم کرتا ہے، کینسر اور موتیا بند کے خطرے میں کمی کرتا ہے۔ اس میں واحد مرتکز چربی ہوتی ہے،جو قلب سے مربوط شریانوں کے امراض میں فائدہ مند ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ایل ڈی ایل کو لیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔