چلی: رنگوں بھری سالانہ ریس

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 13, 2016 | 18:25 شام

سانتیا گو (شفق ڈیسک) رنگوں سے کھیلنے کے روایتی ہندو تہوار ہولی سے متاثر ہو کر دنیا بھر کے کئی ممالک میں رنگوں کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شرکاء کا کچھ دیر کیلئے زندگی کی مشکلات اور پریشانیوں کو بھول کر رنگوں سے کھیلتے ہوئے خوب دوڑیں لگاتے ہیں۔ چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ایسی ہی رنگوں سے بھری ایک سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے ایک دوسرے کو قوس و قزح کے رنگوں میں نہلا دیا۔ اس شاندار فیسٹیول میں کئی لوگ ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے نظر آئے تو کئی لوگوں نے شاندار رقص کر کے اس دن کو یادگار بنا ڈالا۔