چین نے دوسری دنیا میں جانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

تحریر: فضل حسین اعوان

| شائع اکتوبر 18, 2016 | 15:08 شام

بیجنگ (شفق ڈیسک) چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلائی جہاز شین ڑْو الیون خلاء میں روانہ ہو گا۔ میڈیارپورٹس کیمطابق چینی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ خلائی جہاز شین ژْو الیون خلا میں روانہ ہو رہا ہے۔ حکام نے بتایا کہ دو خلا بازوں کو لے کر یہ جہاز گانسْو صوبے میں واقع سپیس سینٹر سے اپنی پرواز شروع کریگا۔ دونوں خلاباز پہلے سے خلا میں موجود تیان گونگ ٹْو لیبارٹری کیساتھ منسلک ہو کر ایک ماہ قیام کرینگے۔ اِس جہاز کی روانگی کو خلا میں چین کا اپنا خلائی سٹیشن قائم کرنیکی جانب ایک قدم قرار دیا گیا ہے۔ چین

2022ء سے ایک خلائی مرکز قائم کرنیکی منصوبہ بندی کئے ہوئے ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ اپنے ملک کو جلد از جلد ایک خلائی قوت بنانیکی کوشش میں ہیں۔