نانجنگ (شفق ڈیسک) ہنگامی طور پر رضاکاروں نے ان سانپوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ چین میں ایک فارم سے 50 کوبرا سانپ اب بھی لاپتا ہیں جب کہ 200 سانپ اس سال اگست میں غائب ہوگئے تھے جن میں سے 150 کو پکڑ لیا گیا ہے۔ چینی حکام کیمطابق ایک فارم سے فرار ہونیوالے سانپوں کے بعد آس پاس کے علاقے کو خبردار کردیا گیا تھا اور ضلع لیوہے کے ایک کسان نے ایک سانپ مارنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ تمام سانپوں کا تعلق کوبرا کی ایک ہی قسم سے ہے اور سب بچے سانپ ہیں جنہیں سنپولیے کہا جاسکتا ہے۔ چینی حکام کیمطابق چونی لائیواسٹا
ک نامی ایک فارم میں ایسے سیکڑوں سانپ موجود تھے اور سب کے سب زہریلے ہیں۔ ان میں سے 200 سانپ فرار ہوگئے تھے لیکن 150 کو دوبارہ پکڑلیا گیا ہے تاہم 50 اب بھی غائب ہیں جن کی دن رات تلاش جاری ہے۔ ایک قریبی دیہات کے کسان نے ایک سانپ کو مارنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ اگرچہ بالغ سانپوں کے مقابلے میں ان میں زہر کم ہے لیکن ممکنہ طور پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسی لئے شنگھائی سے زہر کے تریاق اور ایمبولینس طلب کی گئی ہیں۔ ہنگامی طور پر کئی رضاکاروں نے ان سانپوں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم یہ لائیواسٹاک فارم غیرقانونی طور پر بنایا گیا تھا اور شدید بارش کے بعد سانپ یہاں سے باہر نکل گئے تھے۔